Wednesday, July 4, 2012

Hmare dost janab Qamar Uz Zamman Sahib ne janab Akram Khan sahib ki  yeh nazam bheji hai-Lutf uthaie
    • حسیں سوچیں
      جوان جذبے
      مۂ فروزاں
      دھنک ستارے
      گلاب و خوشبو شادمانی
      یہ عکس سارے
      کسی نے مجھکو
      کچھ اس ادا سے دکھا دیے ہیں
      کہ میری بے برگو بار دنیا
      مہک اٹھی ہے
      بہت ہی تیرہ و تار دنیا
      چمک اٹھی ہے
      وہ میری بے برگو بار دنیا
      بڑی ہی تیرہ و تار دنیا
      کہ جس میں ہر سو
      اداسیاں ہی اداسیاں تھیں
      کہ جسکی قسمت کے چاند تارے
      ازل سے پہلے ہی بجھ چکے تھے
      وہ جس کی ایک اک روش کے اوپر
      حسیں امیدوں کے ننھے پودے
      جوان ہونے سے پیشتر ہی
      قیامتوں جیسے موسموں سے
      تڑپ تڑپ کر نبھا رہے تھے
      اور انکی شاخوں سے زرد پتے
      قریب ہی تھا کہ گرنے لگتے

      کہ وہ مسیحا حیات بن کر
      خزاں رسیدہ چمن میں آیا
      کہ جیسے جھونکا ہو جاں فزا سا
      اور اس نے دکھ کی اندھیری شب میں
      اداس دل کو
      حسیں سوچوں
      جوان جذبوں
      چمکتے تاروں
      مۂ فروزاں
      گلاب خوشبوو شادمانی کا عکس رنگیں دکھا دیا ہے
      اور اب تو میرے جوان جذبے لپک کے پا لیں گے

      چاند تارے، گلاب و خوشبو شادمانی

      (اکرم خاں)

  • June 27

No comments:

Post a Comment