Monday, March 25, 2013


عشق حقیقی ہے میرا ، حقیقت سے انکار نہیں ہے
دروغ سے نفرت ہے مجھے، فریب سے پیار نہیں ہے
جسم خاکی ہیں یہاں، ارواح پاکی ہیں ہر جا؛
مکین تک پوھنچ ممکن ہے مگر دہلیز کے پار ہی ؛
پھر بھلا کیوں الزام ہے مجھ پر، کہ عشق مجازی ہے میرا
حقیقی نہیں؟
روح تو بسس اک خیال ہے ، محض اک خیال،
 جو خام بھی ہو سکتا ہے ؛
اور خیال سے عشق بھلا حقیقی کیسے ہو سکتا ہے ؟
 









Monday, March 18, 2013


لله یہ کرم تیرا ، الله یہ بھرم میرا !
کس منہ سے کروں سجدہ ، کس در پہ جبیں گھس دوں
محدود ہو جس میں تو ،
نظر نہ آے کہیں
دیر-و-حرم تیرا -------------!
لا انتہا ہے تو ، ' تو' میں سماے کہاں !
لفظ تو لفظ ہے حرفوں میں گھرا -----
افلاک در افلاک ، کائنات در کائنات ، انتہا سے دور
'دور' کے پار---اس 'پار' جو حروف میں محدود نہیں-
لا حد ہے-------------!
الله ہے تو ، اس لفظ میں محدود نہیں
تیرا کرم بھی لا حد ہے . میرا بھرم بھی لا حد ہے
Like ·  ·  ·

Sunday, March 10, 2013


یہ صحرا نوردی یہ آبلہ پائی میری
یہ سست روی یہ نا آشنائی تیری
کیسے پھر بھلا ملیں لیل-و -نہار
اس پار ----------------------؟